لائف اسٹائل

شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ، عریشہ رضی خان کے شوہر سیخ پا

عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدالصمد ضیا نامی لڑکے کے ساتھ نکاح کیا تھا اور 10 فروری کو ان کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ کے شوہر غصے ہوگئے۔

عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدالصمد ضیا نامی لڑکے کے ساتھ نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

اب کچھ ہفتے قبل عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں، 10 فروری کو ان کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی رخصتی پر لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔

عریشہ رضی نے اپنی شادی کی تقریب میں بولی وڈ کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اپنی شادی پر رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رخصتی کی تقریب کے بعد اداکارہ کا شاندار ولیمہ بھی ہوا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹوشوٹ بھی کروایا، تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے عجیب و غریب کمنٹس کرکے جوڑے کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔

ٹرولنگ کا نشانہ بنانے پر عریشہ رضی خان کے شوہر عبدالصمد ضیا نےانسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں آج ایک بات جاننا چاہتا ہوں، تنقید اور نفرت بھرے کمنٹس کرنے سے لوگوں کو کیا ملتا ہے؟‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دلہن کا بڑا دن ہوتا ہے، اور اس دن کے لیے اس نے کئی سال سے پلاننگ کر رکھی تھی، تو آپ لوگ اس کا خاص دن برباد کیوں کررہے ہیں؟

عرشیہ رضی کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ کو انٹرنیٹ پر کوئی چیز نہیں پسند تو نظر انداز کردیں، نفرت پھیلانے کے بجائے انہیں آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں، اگر آپ کسی دوسرے پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اللہ کسی بھی دن آپ پر بھی وہی وقت لاسکتا ہے‘۔

عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ’چھمک چھلو‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی ویڈیوز پر تنازع

کیا عریشہ رضی خان نے نکاح کی تقریب کے لیے فوٹوگرافر کو معاوضہ نہیں دیا؟