دنیا

ایران کا طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

عمان میں بحری جہاز سے داغا گیا میزائل 17 سو کلو میٹر دور تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، غیر ملکی میڈیا

ایران نے خلیج عمان میں بحری جہاز سے دور مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق میزائل 17 سو کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ان کے بحری جہاز سمندر میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی قوتوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے جو ہماری سلامتی کو خطرہ بنانا چاہتی ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اراکین سراپا احتجاج

چیئرمین پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد، میوزیم کی حالت زار پر اظہار ناراضی

ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی