دنیا

انتخابات مداخلت کیس: عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار

سابق صدر کو صدارتی الیکشن کے لیے استثنیٰ حاصل نہیں، ان پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی سازش کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے، امریکی عدالت

امریکی عدالت نے انتخابات میں مداخلت کے الزام سے متعلق کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی عدالت نے 2020 کے انتخابات میں مداخلت کے الزام سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجداری استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے استثنیٰ حاصل نہیں اور ان پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی سازش کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیو کراچی میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا کارکن زخمی

انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت کامیاب

پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ کہیں اور نہیں، حرا ترین