پاکستان

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد میں اغوا

نادرا افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
|

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغوا کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، نجیب اللہ نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ آواز سے گھبرائے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔

مغوی کے بھائی کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ نے انہیں کال پر بتایا کہ ان کو کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر بھائی کا فون بند ہوگیا۔

مدعی نے شک ظاہر کیا ہے کہ نجیب اللہ کو کسی نے اغوا کرلیا ہے۔

عہدہ چھوڑنے کے بعد مکی آرتھر کا پہلا انٹرویو

کونڈولیزا رائس نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، یوسف رضا گیلانی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا