پاکستان

کراچی میں ہفتے اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

نئی مغربی لہر آج سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے کراچی میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی والوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہر آج (یکم فروری) سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی میں جمعے (2 فروری) کی شب کو بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس کےعلاوہ سندھ کے اندرون شہر جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں 2 سے 3 فروری کو بارش متوقع ہے۔

ایران میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی بولی وڈ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹیزر جاری