پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پروجیکٹ کا دورہ، جلد تکمیل پر زور

یہ منصوبہ لاہور کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، کام کی رفتار تیز کی جائے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پروجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پروجیکٹ کا دورہ کرکے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے ایک سائیڈ پہلے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے، یہ منصوبہ لاہور کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، سنجے دت

بھارت: مسجد کی زمین پر تنازع، ہندوؤں کو عبادت کی اجازت