پاکستان

چمن: میں فائرنگ سے اے این پی کا کارکن جاں بحق

ملزمان نے اے این پی کارکنوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا

بلوچستان کے شہر چمن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز نے بتایا کہ چمن میں ملزمان نے اے این پی کارکنوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ آج ہی کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ٖڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

بلوچستان: سبی میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ

پرویز الہٰی کی انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

حیدرآباد میں نعرہ بھٹو کا اور نشان تیر کا رہے گا، آصفہ بھٹو