پاکستان

بلوچستان: سبی میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ

دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹریفک پولیس بوتھ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار پولیس بوتھ پر بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا تھاکہ بم دھماکے سے پولیس بوتھ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

سبی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بابر نے عام انتخابات سے محض 9 دن قبل ہونے والے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا تھا۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، شہباز شریف

بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ