پاکستان

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

حملےکے وقت پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45 کے نامزد امیدوار علی مدد جتک بھی دفتر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٖڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملےکے وقت پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45 کے نامزد امیدوار و سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک بھی دفتر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ

معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، شہباز شریف

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے