پاکستان

فیصل آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے5 شہروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کردیا گیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز قربان لائنز کے دورے میں راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

پنجاب کے پانچ شہروں گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، قصور اور ننکانہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز قربان لائنز کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا اور تینوں اضلاع کے دو سے زائد کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے سیف سٹی کے متعارف کردہ سینٹرلائزد وائرلیس موبائل سسٹم کا بھی جائزہ لیا جس جدید سسٹم سے پنجاب بھر میں تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی لائیو لوکیشن دیکھی جاسکتی ہے۔

سپریم کورٹ: اٹارنی جنرل کی صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی، سماعت مارچ تک ملتوی

ٹی وی چینل نے اینکر اشفاق اسحٰق کو معطل کردیا

رام مندر کا افتتاح: ’22 جنوری نہرو کے سیکیولر بھارت کی موت تھی‘