کھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی سرزنش

جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں جان بوجھ کر بلے باز اولی پوپ کے راستے میں آئے تھے جس وجہ سے بلے باز کے ساتھ ان کا نامناسب جسمانی رابطہ ہوا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی سرزنش کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

آرٹیکل کے مطابق کھلاڑی کو امپائر، میچ ریفری یا دیگر کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطے پر سزا دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں جان بوجھ کر بلے باز اولی پوپ کے راستے میں آئے تھے جس وجہ سے بلے باز کے ساتھ ان کا نامناسب جسمانی رابطہ ہوا تھا۔

خلاف ورزی کرنے پر بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی تجویز کردہ سزا منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ لیول ون کی خلاف ورزی کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس پر 50 فیصد جرمانہ ہے۔

موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

پاک-ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کو ’تیسرے ملک‘ کی مدد حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ