پاکستان

راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا کسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں، شہباز شریف

سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کےکسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔

راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکر آج بہت خوش ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، سیلاب آنے پر راجن پور کے چپے چپے پر گیا، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سےآراستہ کیا، 20 دانش اسکول بنائے، جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سےآراستہ کیا، راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کےکسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔

سردار اختر مینگل کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل خارج

دور دراز کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع

لاہور ہائیکورٹ: نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری