پاکستان

سردار اختر مینگل کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل خارج

انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتے ہیں، بی این پی سربراہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کیے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔

شمر جوزف کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح

’شہد کی بوتل‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم کو مارنے کی ویڈیو: مشی خان کی کڑی تنقید

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم