دنیا

امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، پولیس

امریکا کی ریاست الی نوائے کے شہر جولیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملزم نے 2 گھروں میں گھس کر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، 4 زخمی

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان چند سال سے ’تعلقات‘ تھے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

چین: لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، درجنوں تاحال لاپتا