پاکستان

کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد ریلی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار آغا رفیع اللہ نے کارنر میٹنگ منعقد کی تھی، پیپلز پارٹی امیدوار فائرنگ میں محفوظ رہے، ایس ایس پی ملیر

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کےک بعد ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پیپلز پارٹی نے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور جائے واردات سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار آغا رفیع اللہ نے کارنر میٹنگ منعقد کی تھی اور فائرنگ کارنر میٹنگ کے بعد ریلی میں جانے والے افراد پر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ محفوظ رہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور آغا رفیع اللہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازم کی ٹارگٹ کلنگ

سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری، غیرجانبدار رہنے کی ہدایت

نگران حکومت کے اقدامات بےسود، پیاز کی فی کلو قیمت کی ٹرپل سنچری مکمل