پاکستان

کراچی سے لاپتا 2 لڑکیوں کی بازیابی کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے دونوں لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی پر اظہارِ اطمینان کیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سے لاپتا ہونے والی 2 لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ماریہ اور حفصہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہارِ اطمینان کیا۔

دریں اثنا جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے اغوا میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل تیسری شکست پر شاہین آفریدی نے حضرت یوسف کی مثال دے دی

چین کی آبادی میں مسلسل دوسرے سال کمی ریکارڈ