پاکستان

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار

دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحے سے تھانے پر فائرنگ کی، ڈی پی او لکی مروت

لکی مروت میں پولیس نے غزنی خیل اور شہبازخیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے بتایا کہ دونوں تھانوں پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحے سے رات گئے حملہ کیا۔

طارق حبیب نے مزید بتایا کہ پولیس جوانوں کے الرٹ ہونے اور بروقت کارروائی سے حملے پسپا کردیے گئے۔

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

طارق حبیب نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پولیس جوان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے جوانوں کے بروقت جوابی اقدام سراہتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ لکی مروت پولیس پر 2 روز میں دہشت گردوں نے 4 حملے کیے ہیں۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور دفترِ خارجہ طلب

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

امریکی سینیٹ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد مسترد