پاکستان

پشاور ہائیکورٹ: مراد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ لارجر بینچ کے حوالے

اس کیس میں بھی یہ ایشو ہے کہ امیدوار اشتہاری ہے، عدالت کو دیکھنا ہے کہ کیا مفرور، اشتہاری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوسکتے ہیں؟ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کا معاملہ لارجر بینچ کو بھجوا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کیس میں بھی یہ ایشو ہے کہ امیدوار اشتہاری ہے، عدالت کو یہ دیکھنا ہے کہ کیا مفرور یا اشتہاری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوسکتے ہیں؟

عدالت نے معاملہ لارجر بینچ کو بھجواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دیا ہے، کل پشاور ہائی کورٹ کا لارجر بینچ ان معاملات والے کیسز پر سماعت کرے گا۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: ’ملزم نے جیل میں جس طرح برتاؤ کیا، ہم نے برداشت کیا‘

میسی نے تیسری بار فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

صدارتی دوڑ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مد مقابل آنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی کامیابی