پاکستان

شیخوپورہ: تیز رفتار ڈمپر اور اسکول وین میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 7 بچے زخمی

حادثہ نارنگ منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔

شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حادثہ نارنگ منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا

پیرس اولمپکس 2024 ہاکی کوالیفائرز، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست

امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی