انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم
پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں حالیہ برسوں میں ترقی حاصل کی ہے، انوار الحق کاکڑ
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر موجودہ حکومت کی توجہ کا اولین مرکز ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں حالیہ برسوں میں ترقی حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی آئی ٹی انڈسٹری ملکی معیشت کے فروغ، ریونیو میں اضافے اور ملازمتوں کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم آئی ٹی مصنوعات اور آئی ٹی سے متعلق دیگر خدمات ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی مصنوعات اور آئی ٹی سے متعلق دیگر خدمات 190 سے زائد ممالک کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔