پاکستان

نیب اجلاس: نواز شریف، اہلخانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس سمیت 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری

چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سربراہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے خاندان کے خلاف کیس کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے شریف ٹرسٹ کیس سمیت 6 کرپشن کیسز میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس سمیت 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف سیف سٹی کرپشن کیس اور سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے وفاقی حکومت کے افسران کے خلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، علاوہ ازیں شاہد ملک اور شہباز یٰسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کونوٹس جاری

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید