پاکستان

لاہور: مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی جو اِس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی جو حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

ایپلیٹ ٹریبیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر آج سماعت کی، وکلا نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کر دی، بعدازاں ایپلیٹ ٹریبیونل نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیے تھے، بعدازاں ندیم شیروانی نے آر او کے اِس فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق

بلاک بسٹر ڈراما ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکا تھا، فواد خان کا تقریباً 10 سال بعد انکشاف

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے اولمپک کوچ جاں بحق