پاکستان

کرم میں مسافر بس پر فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے ناکہ بندی کردی گئی ہے، ڈی پی او کرم
|

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ کے قریب تخریب کاروں کی مسافر کوچ اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کرم محمد عمران نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے ضلعے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

انہوں نے حملے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی شہری زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق مسافر بس کرم سے صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہی تھی کہ اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پاراچنار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس نے بھی کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب مہلک حملوں کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مقامی قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ایک مسافر بس پر ’دہشت گردوں‘ کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات، پیپلزپارٹی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

چاہتا ہوں میرے سارے گانے دیشا پٹانی پر فلمائے جائیں، شیراز اپل