پاکستان

سابق رہنما پی ٹی آئی نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

نجیب بھائی ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو ایک ایماندار سیاسی کارکن تصور کیے جاتے ہیں، یہ ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے، فیصل سبزواری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر نجیب ہارون نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ان کے ایم کیو ایم میں شمویت کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ نجیب بھائی ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو ایک ایماندار سیاسی کارکن تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ نجیب ہارون نے گزشتہ برس تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی تھی۔

لڑکوں کی طرف ٹی شرٹس پھینکنے کی یمنیٰ زیدی کی ویڈیو وائرل

الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ

حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس