پاکستان

خیبر پختونخوا: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف متعدد پی ٹی آئی امیدواروں کی اپیلیں منظور

حلقہ این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی گئی جبکہ پی کے 92 کوہاٹ سے امیدوار شفیع اللہ جان کی اپیل بھی منظور ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے الیکشن ٹربیونل میں عام انتخابات 2024 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے دائر کردہ مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں منظور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی گئی، پی کے 92 کوہاٹ سے پی ٹی آئی امیدوار شفیع اللہ جان کی اپیل بھی منظور، الیکشن ٹربیونل نے پی کے 56 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار امیر فرزند کی اپیل بھی منظور کرلی۔

اس کے علاوہ این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالسلام آفریدی کی اپیل منظور ہوگئی، پی کے 54 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عدنان خان کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے پی کے 88 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کی اپیل بھی منظور کرلی۔

’قانون ہوتا تو بلوچستان سے یہاں آتے‘ پولیس انتظامیہ کو مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

سڈنی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، قومی ٹیم وائٹ واش کے قریب، صرف 68 رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ

چیئرمین سینیٹ کی 18ویں ترمیم کے معاملے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت