پاکستان

کراچی: این اے242 سے شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کا فیصلہ چیلنج

ریٹرنگ افسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے، الیکشن ٹریبونل سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر

کراچی کے حلقے این اے242 سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کوپیپلزپارٹی کے امیدوار مسعودخان مندوخیل نے چیلنج کیا۔

الیکشن ٹریبونل سندھ ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ آر او نے قانونی تقاضے نظر انداز کر کے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کے حلقے این-اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کی تھی، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، انہوں نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا، شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

رہنما پی ٹی آئی ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

کوئٹہ کا حاجی کیمپ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے، نگران وزیر مذہبی امور

بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارے مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا