پاکستان

نوابشاہ میں جنگلی لومڑی کا حملہ، متعدد شہری زخمی

جنگلی لومڑی کے شہر میں داخل ہونے کے باعث خوف و ہراس کا شکار شہریوں نے صوبائی محکمہ وائلڈ لائف سے لومڑی کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ کے شہر نوابشاہ میں جنگلی لومڑی کے حملے کے باعث متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ میں ایک جنگلی لومڑی شہر ی آبادی میں داخل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق جنگلی لومڑی نے شہر ی آبادی میں داخل ہو کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

لومٹری کے حملے میں زخمی شہریوں میں بچے، جوان اور بوڑھے شہری شامل ہیں جب کہجنگلی لومڑی کے شہر میں داخل ہونے سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

خوف و ہراس کا شکار شہریوں نے صوبائی محکمہ وائلڈ لائف سے لومڑی کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ریاستی جبر، مظالم‘ کے خلاف بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ