پاکستان

لاہور:رہنما پی ٹی آئی شیخ امتیاز کے تجویز کنندہ کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے

شیخ امتیاز کے تجویز کنندہ پی پی 156 کے آراو دفتر اسکروٹنی کے لیے پہنچے تھے جب ان کو پولیس کے سامنے سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز کے تجویز کنندہ کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق شیخ امتیاز کے تجویز کنندہ وکیل سلمان اکرم راجہ کےہمراہ پی پی 156 کے ریٹرننگ افسر( آراو) کے دفتر اسکروٹنی کے لیے پہنچے تھے جب ان کے تجویز کنندہ کو پولیس کے سامنے سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔

یاد رہے کہ **21 دسمبر**کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کیا تھا ساتھ ہی تمام انسپیکٹر جنرل (آئی جیز) کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں نہ کرنےکی ہدایت بھی دی تھی۔

21 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے دائر کی جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کی ہدایت دے۔

اس حوالے سے مزید استدعا کی گئی کہ فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

آرمی چیف نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ہاشم ڈوگر

کراچی: این اے 248 سے حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی منظور

مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی