پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ میں ہوگا

معمارِ پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہوگا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر قائدین آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معمارِ پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سنیما کی بحالی کیلئے بولی وڈ فلمیں لگانا ہوں گی، فیصل قریشی

غزہ میں ’نسل کشی‘، جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا