پاکستان

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف

میثاق جمہوریت جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے امیدکی کرن ہے، صدر مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، وہ چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو 16 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتےہیں، ملک میں جمہوریت کو آگے بڑھانے میں بینظیر بھٹو کا اہم کردار رہا، آمرکی حکومت میں میرےبھائی سے تاریخی میثاق جمہوریت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے امیدکی کرن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم انتخابات کی طرف جارہے ہیں، کارکنوں نے برے وقت میں بھی نواز شریف کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

سرگودھا: مریم نواز کےکاغذات نامزدگی پراعتراض دائر

فی تولہ سونا ہزار روپے مہنگا، قیمت 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ