پاکستان

اسلام آباد: مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے والے 26 بچوں کی حالت غیر

بچوں کو طبی امداد کی فراہمی اور ان کے معدے واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس ذرائع

اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے والے 26 بچوں کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارہ کہو کے مدرسے کے بچوں کی حالت زہریلا کھانا کھانے سے غیر ہوئی، مدرسہ فرقانیہ کے 26 بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بچوں کو گزشتہ رات پمز ہسپتال لایا گیا تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو طبی امداد کی فراہمی اور ان کے معدے واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا، تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نواز شریف اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں، نہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا، عرفان صدیقی

ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتظار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو مشکلات، 194 رنز پر 6 آؤٹ