پاکستان

’پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیے‘ خورشید شاہ

ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیے، یہ وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے قیادت نے جو بات ریکارڈ کرانی تھی وہ کرواچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ تو خود عدلیہ نے دی ہے، ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیکیورٹی کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا، پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیے، فوج ہوگی تو امن و امان ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی، پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔

چاہت فتح علی خان نے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرادیے

’بھارت ڈیوس کپ کیساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے‘، اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی، آرمی چیف