پاکستان

کراچی:عدالت کا غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے لیکن کے ایم سی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے، عدالتی ریمارکس

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہیں، عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ چارجڈ پارکنگ کے علاوہ اگر کوئی کہیں اور پارکنگ بنائے تو مقدمہ درج کیا جائے۔

ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ اگر غیر قانونی کام میں پولیس ملوث ہو تو بھی ایف آئی درج کی جائے، عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے لیکن کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

’اینیمل‘ میں رنبیر کپور پر ’مولا جٹ‘ کا کردار اپنانے کا الزام

آج سائفر کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا، وکیل سلمان صفدر

’لندن میں غلطی سے خنزیر کا گوشت کھا لیا تھا‘، نوشین شاہ کی ویڈیو وائرل