پاکستان

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کیسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر آج فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے گا جو طے کرے گا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان ملے گا یا نہیں۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر کو فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے نے ریمارکس دیے تھے کہ مناسب ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ دے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بلے کا نشان نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کیاتھا، میڈیاسے بات چیت میں گوہر علی خان نے خبردارکیا تھا بلے کا نشان نہ ملا تو تحریک انصاف کے امیدوار آزاد تصور ہوں گے اور یوں ہارس ٹریڈنگ کاراستہ کھلے گا۔

چمن بارڈر پر ’ون ڈاکیومنٹ رجیم‘ پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے ایکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اداکارہ میرا کے گھر لاکھوں مالیت کے زیورات چوری، اپنے ہی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا