پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نےگیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا

عدالت عالیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکسٹائل صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت عالیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کی معطلی کا اطلاق صرف درخواست گزاروں پر ہوگا، ٹیکسٹائل صنعتیں اضافی بل ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: عدالت کا الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر سے پہلے فیصلے کا حکم

کرائم تھرلر فلم ’چکڑ‘ کا شاندار پریمیئر، ایڈوانس بکنگ جاری

آسٹریلیا کے خلاف شاندار ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر