پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر خان

ٹکٹیں دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کررہا ہوں، 14 جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں ،لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان ملنا اس کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹیں دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کررہا ہوں، 14 جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے، چاہتے ہیں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکے ، چیف جسٹس سے درخواست ہے عوام کے حقوق پرڈاکا ڈالنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا، ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں۔

ان کاکہنا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی لے کر جائیں گے، عمران خان عام انتخابات ضرور لڑیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں، یہ غیر جمہوری عمل ہے، ہم عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹائیں گے، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔

اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، چیئرمین نیپرا

مصطفی کمال نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیے، نعیم الرحمٰن