پاکستان

پشاور: اے این پی، پی ٹی آئی کے وکلا آپس میں لڑ پڑے، ایک وکیل زخمی

اے این پی کی وکلا تنظیم کے احتجاج کے دوران انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی جس پر دونوں تنظیموں کے اراکین آپس میں لڑ پڑے۔

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس سے ایک وکیل زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اے این پی کی وکلا تنظیم ملگری وکیلان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا گیا۔

اے این پی کے وکلا کا مؤقف تھا کہ مخصوص جماعت کو مقدمات میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، انہوں نے غیر سیاسی عدلیہ کے لیے نعرہ بازی کی۔

اس دوران ملگری وکیلان کے احتجاج میں انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی جس پرملگری وکیلان اور آئی ایل ایف ممبران آپس میں لڑپڑے۔

لڑائی کے دوران وکلا نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس میں ملگری وکیلان کا ایک وکیل زخمی ہوگیا۔

بعدازاں انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ کو نکال کر معاملہ ختم کردیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات