سائنس و ٹیکنالوجی

ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد

ایکس یعنی ٹوئٹر نے پہلے ہی عندیہ تھا کہ جلد ہی ٹوئٹر کو چلانے کے لیے بھی فیس وصول کیے جانے کا فیچر پیش کیا جائے گا۔

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے عوض ’بیسک‘ سبسکرپشن کا آغاز کردیا، جس کے تحت اب نئے اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کو سالانہ ایک امریکی ڈالر کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔

ایکس یعنی ٹوئٹر نے پہلے ہی عندیہ تھا کہ جلد ہی ٹوئٹر کو چلانے کے لیے بھی فیس وصول کیے جانے کا فیچر پیش کیا جائے گا۔

اب ایکس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایکس پر پوسٹس کو ری ٹوئٹ کرنے، انہیں لائیک کرنے اور کوئی پوسٹ کرنے پر سالانہ ایک امریکی ڈالر کی فیس دینی ہوگی۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ پروگرام کا آغاز 17 اکتوبر سے نیوزی لینڈ اور فلپائن سے شروع کردیا گیا، جس کے تحت نئے اکاؤنٹ بنانے والے سالانہ فیس کے عوض ایکس پر ری ٹوئٹ، لائیک اور پوسٹ کرنے جیسے فیچر استعمال کر سکیں گے۔

ایکس کے مطابق جو نئے صارفین سالانہ فیس ادا نہیں کریں گے اگرچہ وہ اکاؤنٹ بنانے اور اسے چلانے کے قابل ہوں گے لیکن وہ کوئی بھی چیز پوسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی وہ کسی پوسٹ کو لائیک اور ری ٹوئٹ کر سکیں گے۔

سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین صرف ایکس پر دوسروں کو فالو کر سکیں گے، وہ تمام افراد کی پوسٹس دیکھ اور پڑھ سکیں گے جب کہ وہ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے لیکن انہیں شیئر نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی وہ ری ٹوئٹ کر پائیں گے۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر سالانہ فیس کے عوض اکاؤنٹس بنانے کا آغاز نیوزی لینڈ اور فلپائن میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم ترتیب وار اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ایکس کے مطابق سالانہ فیس کے عوض کا اطلاق پرانے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہولڈرز پر نہیں ہوگا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں پرانے اکاؤنٹس پر بھی سالانہ فیس عائد کرے گی۔

مذکورہ فیچر کے علاوہ کمپنی مزید ماہانہ فیس کے فیچرز بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایکس اب ’بیسک‘ کے بعد ’پلس‘ سبسکرپشن کا فیچر بھی پیش کرے گا، جس کے تحت صارفین سے 15 سے 18 امریکی ڈالر کی فیس وصول کی جائے گی اور وہ اشتہارات کے بغیر ہی ٹوئٹر چلا سکیں گے اور انہیں متعدد بہترین فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔

ایکس پر پہلے ہی ’اسٹینڈر‘ نامی فیچر پیش ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر کی فیس ادا کرتے ہیں اور اب دوسرے فیچر کو بھی پیش کردیا گیا اور جلد ہی نئے آپشن ’پلس‘ کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم

ٹوئٹر کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کیے جانے کا امکان

ایکس پر ماہانہ فیس کے مزید دو آپشنز متعارف کرائے جانے کا امکان