پاکستان

کراچی: لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکا، 9 افراد زخمی

دھماکے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکے سے کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

سولجر بازار پولیس اسٹیشن نے دھماکے کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ضروری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بیان میں بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت لعل محمد، اعجاز، حفیظ، منصور، نصیر الدین، خرم، منصور، عارف اور ذوق اختر شامل ہیں۔

ریسکیو سروسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکا مرکزی لسبیلہ چوک کے قریب واقع مصطفیٰ ریسٹورنٹ کے نزدیک ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے ریسکیو 1122 حکام کا حوالہ دیتے رپورٹ کیا کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

’نسیم شاہ ایک بار پھر افعانستان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے‘

بہن کے فیشن شوٹ پر ساتھ گئی تو مجھے منتخب کرلیا گیا، آمنہ الیاس