پاکستان

خیبرپختونخوا: بنوں میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی، جو پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والا پولیو کا دوسرا کیس ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچہ پولیو وائرس کی وجہ سے مفلوج ہوچکا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماتحت پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے پولیو وائرس کی تصدیق کی۔

پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کے دونوں ہی کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ’یہ بڑا افسوس ناک ہے کہ 3 سالہ بچے کو اپنی تمام زندگی ایک ایسی معذوری میں گزارنا پڑے گی جس کا بچاؤ ممکن تھا‘۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ’گزشتہ سال بنوں کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی باعثِ تشویش تھی، لیکن افسوس کے ساتھ رواں سال بنوں کے دو بچے اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں‘۔

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں11 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پی ڈی ایم اے

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو، مسلم فسادات جاری، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

ہوائی اڈے آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور