پاکستان

سوزوکی نے کاروں کی قیمتیں پھر بڑھا دیں

ڈیلرز کو جاری سرکلر میں بغیر وجوہات بتائے مختلف ماڈلز کی کاریں 88 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی کی گئی ہیں۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موجودہ سال میں چوتھی بار کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ڈیلرز کو جاری سرکلر میں بغیر وجوہات بتائے مختلف ماڈلز کی کاریں 88 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی کر دیں، جس کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔

آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس ماڈل کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 22 لاکھ 52 ہزار روپے، 26 لاکھ 12 ہزار روپے، 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور 29 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہیں، ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 7 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک لاکھ 52 ہزار سے ایک لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 14 ہزار روپے، 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور 37 لاکھ 41 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 37 لاکھ 18 ہزار روپے، 40 لاکھ 84 ہزار روپے اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

اسی طرح سوزوکی جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتیں بڑھا کر 42 لاکھ 56 ہزار، 45 لاکھ 74 ہزار اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے کی ہو گئی ہیں، ان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے قیمتوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا، آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 21 لاکھ 44 ہزار، 24 لاکھ 87 ہزار، 26 لاکھ 65 ہزار اور 27 لاکھ 95 ہزار روپے کر دی تھیں۔

ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 85 ہزار سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 9 فروری کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی نے مختلف ماڈلز کی کار کی قیمتوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا تھا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو بھی پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ 55 ہزار تک اضافہ کر دیا تھا۔

برگر اور آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر

عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ سے تعلق ثابت کرنے میں ایف آئی اے ناکام

سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، حکمران اتحاد کا ہر فورم پر مزاحمت کا عزم