سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے پاکستانی صارفین کیلئے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

اگلے ہفتے سے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس حاصل نہ کرنے والے صارفین کو ٹوئٹر کی جانب سے بلیو ٹک کی سہولت فراہم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اب ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں۔

جو صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کردیا جائے گا۔

صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین (مشہور شوبز شخصیات کے لیے بھی) بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن سروس کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، پاکستانی صارفین پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کردیا گیا تھا۔

ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

موبائل فون چوری ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

ٹوئٹر پر مفت سیکیورٹی فیچر ختم، کسی کا بھی اکاؤنٹ ہیک کرنا آسان بن گیا

واٹس ایپ کا کمپیوٹرز کے لیے نیا ورژن متعارف، گروپ کالنگ فیچرز میں اضافہ