پاکستان

سیلز ٹیکس میں اضافہ صارفین کو منتقل، کاریں مزید مہنگی ہوگئیں

انڈس موٹرز، پاک سوزوکی اور لکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیتموں میں ڈھائی لاکھ روپے تک اضافہ کردیا۔

اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر گاڑیوں کی مسلسل قیمتیں بڑھانے کے بعد سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کر دیا، جس کے سبب گاڑیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پہلے ہی ایک مہینے میں تین بار قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، کمپنی نے چوتھی بار قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا، جس کے بعد یارس 1.3 ایم ٹی، 1.3 سی وی ٹی، 1.3 ایچ ایم ٹی، 1.3 ایچ سی وی ٹی، 1.5 ایم ٹی اور 1.5 سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 43 لاکھ 16 ہزار روپے، 45 لاکھ 88 ہزار، 45 لاکھ 58 ہزار، 47 لاکھ 90 ہزار، 49 لاکھ 11 ہزار اور 52 لاکھ 13 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

پہلے ان گاڑیوں کی قیمتیں بالترتیب 42 لاکھ 79 ہزار، 45 لاکھ 49 ہزار، 45 لاکھ 19 ہزار، 47 لاکھ 49 ہزار، 48 لاکھ 69 ہزار اور 51 لاکھ 69 ہزار روپے تھیں۔

کرولا 1.6 ایم ٹی، 1.6 سی وی ٹی، 1.6 سی وی ٹی یوپی ایس ایس پی ای سی، 1.8 سی وی ٹی، 1.8 سی وی ٹی ایس آر اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کے کی نئی قیمتیں 55 لاکھ 76 ہزار، 61 لاکھ 11 ہزار، 67 لاکھ 16 ہزار، 64 لاکھ 23 ہزار، 69 لاکھ 98 ہزار اور 70 لاکھ 39 ہزار ہو گئی ہیں، اس سے قبل ان کی قیمتیں 55 لاکھ 29 ہزار، 60 لاکھ 59 ہزار، 66 ہزار 59 ہزار، 63 لاکھ 69 ہزار، 69 لاکھ 39 ہزار اور 69 لاکھ 79 ہزار تھیں۔

اسی طرح ہیلکس ایس ٹی ڈی، ایس ٹی ڈی یو پی ایس پی ای سی، ڈیک لیس، 4x4 اور زیڈ ٹی آر کی قیمتیں بڑھا کر 67 لاکھ 87 ہزار، 69 لاکھ 17 ہزار، 62 لاکھ 82 ہزار، 89 لاکھ 85 ہزار اور 65 لاکھ 4 ہزار کر دی گئیں، جن کی پہلے قیمتیں 67 لاکھ 29 ہزار، 67 لاکھ 59 ہزار، 62 لاکھ 29 ہزار، 89 لاکھ 9 ہزار اور 64 لاکھ 49 ہزار تھیں۔

ٹویوٹا ریو ایس ٹی ڈی کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار، ریو جی ایم ٹی کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار، ریو جی اے ٹی کی قیمت ایک کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار سے اضافے کر کے ایک کروڑ 17 لاکھ 28 ہزار، ریو وی اے ٹی کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 29 لاکھ 69 ہزار اور وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار روپے کر دی۔

فورچونر ایل او پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں بھی اضافے کے بعد ایک کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار، ایک کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار، ایک کروڑ 71 لاکھ 75 ہزار اور ایک کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار روپے کر دی گئی ہیں، جن کی اس سے قبل قیمتیں ایک کروڑ41 لاکھ 9 ہزار روپے، ایک کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار، ایک کروڑ 70 لاکھ 29 ہزار اور ایک کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار تھیں۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے بھی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس اب 21 لاکھ 44 ہزار، 24 لاکھ 87 ہزار، 26 لاکھ 65 ہزار اور 27 لاکھ 95 ہزار روپے کر دی ہیں، جو اس سے قبل 20 لاکھ 34 ہزار، 23 لاکھ 59 ہزار، 25 لاکھ 28 ہزار اور 26 لاکھ 51 ہزار میں فروخت کی جارہی تھیں۔

ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 85 ہزار سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 30 لاکھ 62 ہزار، 32 لاکھ 48 ہزار اور 35 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی اب 35 لاکھ 40 ہزار، 38 لاکھ 89 ہزار اور 41 لاکھ 57 ہزار میں فروخت کی جائے گی، ان کی قیمتوں میں 2 لاکھ 14 ہزار سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئفٹ جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتوں میں 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 40 لاکھ 52 ہزار، 43 لاکھ 55 ہزار اور 47 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے، راوی کی قیمت 99 ہزار رواپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 68 ہزار روپے کی ہو گئی ہے، بولان وین کی قیمت 17 لاکھ 54 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی۔

لکی موٹر کارپوریشن نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد پیکانٹو ایم ٹی کی قیمت 32 لاکھ سے بڑھا کر 32 لاکھ 28 ہزار اور پیکانٹو اے ٹی کی قیمت 34 لاکھ سے بڑھا کر 34 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی۔

اسی طرح اسٹانک ای ایکس اور ای ایکس پلس 48 لاکھ 42 ہزار اور 52 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، ان کی قیمت میں 42 ہزار اور 45 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں اضافے کے بعد 65 لاکھ 56 ہزار، 71 لاکھ 11 ہزار، 77 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہیں، جو اس سے قبل 65 لاکھ، 70 لاکھ 50 ہزار اور 76 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔

سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 72 ہزار روپے اضافے کے بعد 84 لاکھ 72 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی 91 لاکھ 78 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، ان کی قیمتوں میں 78 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی ’جیل بھرو تحریک‘، سینئر قائدین گرفتاری کیلئے زبردستی پولیس وین میں سوار

انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر صدر مملکت سیاستدانوں کی تنقید کی زد میں

کیا پاکستان میں تعمیر ہونے والی عمارتیں زلزلے برداشت کرسکتی ہیں؟