پاکستان

قونصلر سروسز ہال کو تکنیکی وجوہات پر بند کیا گیا، چینی سفارتخانہ

گیری ویزا سینٹر کھلا ہوا ہے اور روزانہ کام کررہا ہے، ہال کی بندش سے سفارتخانے کا کام متاثر نہیں ہوگا، سفارتخانے کی وضاحت

چینی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ اس کا قونصلر سروسز کا ہال تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ وضاحت قونصلر ہال کی بندش کے بارے میں سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کے بعد جاری کی گئی۔

مذکورہ قونصلر ہال پیر (13 فروری) کو بند کیا گیا تھا۔

چینی سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلر سیکشن معمول کے مطابق کام کررہا ہے اور گیریز ویزا سینٹر ویزا سے متعلق معاملات کو سنبھال رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’گیری ویزا سینٹر کھلا ہوا ہے اور روزانہ کام کررہا ہے، سفارتخانے کا کام متاثر نہییں ہوگا‘۔

ذرائع نے یاددہانی کرائی کہ قونصلر سروس ہال کی بندش سے پہلے بھی پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا اور تصدیق کی خدمات گیری ویزا سینٹر کے ذریعے انجام دی جارہی تھیں اور ہال بنیادی طور پر پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ کھولا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سسٹم کو اپگریڈ کیا جارہا ہے اور قونصلر سروسز ہال کو دوبارہ عوام کے لیے کھولنے سے قبل 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی-10/4 میں دھماکے کے بعد دسمبر سے چینی سفارتخانے سے ملحقہ تھرڈ ایونیو بند ہے۔

ذرائع نے اصرار کیا کہ قونصلر ہال کی بندش کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس وجہ صرف تکنیکی معاملات ہیں۔’

منی بجٹ کے اثرات: عوام مہنگائی کی نئی لہر کا شکار

افغان طالبان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت ترک نہیں کریں گے، امریکی تھنک ٹینک

توہین الیکشن کمیشن: اسد عمر کا ’معذرت خواہانہ جواب‘ واپس لینے کا فیصلہ