پاکستان

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکی کا اغوا کے بعد گینگ ریپ

لڑکی اپنی دادی سے ملنے گھر سے نکلی تھی جسے راستے میں علاقے کے ایک لڑکے نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک نوعمر لڑکی کو 4 افراد نے اغوا کرنے کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن سمیہ سید نے بتایا کہ گزشتہ روز تقریباً 15 سالہ لڑکی کو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال لایا گیا، جسمانی معائنے کے نتائج میں لڑکی پر پُرتشدد جنسی حملے اور گینگ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جمعہ کی شام وہ اپنی دادی سے ملنے گھر سے نکلی جو اسی بلدیہ ٹاؤن محلے میں رہتی تھیں، راستے میں علاقے کے ایک لڑکے نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کرلیا جو اسے نشہ آور دوا پلا کر رکشے میں مواچھ گوٹھ لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو ایک لاوارث گھر میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور اسے وہیں چھوڑ دیا، ہفتہ کی صبح جب اسے کچھ ہوش آیا تو وہ گھر سے باہر نکلی اور رکشے میں گھر واپس آئی۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر بلدیہ ٹاؤن تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بس ہوسٹس کے ریپ کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ گرفتار

پنجاب کے علاقے وہاڑی میں مقامی جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی بس کے اندر سیکیورٹی گارڈ نے بندوق کی نوک پر بس ہوسٹس کا ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دانیوال پولیس نے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق وہاڑی جنرل بس اسٹینڈ پر ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے بس کا دروازہ بند کر دیا اور بندوق کی نوک پر بس کے اندر موجود ہوسٹس کا ریپ کردیا، جرم کے ارتکاب کے بعد گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعےکی اطلاع دنیوال پولیس کو دی گئی جس نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے لڈن روڈ پر واقع علاقے سے گرفتار کر لیا۔

دانیوال اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ناصر محمود نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرے پر قابو پانے کیلئے ایران، افغانستان سے مدد لینے کا فیصلہ

کشمیریوں کا حوصلہ ابھی زندہ ہے، ابھی امید باقی ہے!

ایران: بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا