پاکستان

کوہاٹ ٹنل کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

لکی مروت سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کا مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ تصادم ہوا۔
|

کوہاٹ-جاپان فرینڈشپ ٹنل کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 مسافر جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسافر کوچ لکی مروت سے پشاور جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 3 بچے اور 3 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

کے ڈی اے ٹیچنگ ہسپتال کے ہنگامی شعبے کے افسر راشد بخاری نے ڈان کو بتایا کہ خوفناک حادثے کے بعد ہسپتال میں 17 لاشیں منتقل کی گئیں، زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ حادثہ کوہاٹ ٹنل کے قریب پیش آیا ہے، جو تیز رفتار ٹرالر اور مسافر کوچ میں تصادم سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر کوچ الٹ کر سڑک کنارے گر گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔

بلال فیضی کے مطابق ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کاروائیوں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبہ کی کشتی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 51 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ جوانوں نے ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کے ساتھ 5 طلبہ کو زندہ نکال لیا جبکہ پاک فوج کے انجینئرز اور اسپیشل سروسز گروپ کے تیراکوں نے جاں بحق ہونے والے 51 بچوں اور اساتذہ کو نکال لیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ زندہ بچالیے گئے طلبہ کو کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک لاپتہ طالب علم کی تلاش جاری ہے۔

ڈالرز اکٹھا کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی نظریں مخیر حضرات پر

منیر اکرم کی ’لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو پشتون ثقافت قرار‘ دینے کے بیان پر وضاحت

نااہلی کے خدشے پر عمران خان راجن پور کے ضمنی انتخاب سے دستبردار