پاکستان

معاون خصوصی سید فہد حسین وزیر اعظم کے ترجمان مقرر

فہد حسین وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن بھی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی اور معاون خصوصی فہد حسین کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین کو ’ ترجمان وزیر اعظم‘ کی اضافی ذمہ داری دے دی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: سینیئر صحافی فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

خیال رہے کہ رواں برس 14 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار فہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ فہد حسین کی تعیناتی 1973 کے رولز آف بزنس کے ضابطے(6) 4 کے مطابق کی گئی ہے، فہد حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اورفہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا-

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں نو منتخب معاون خصوصی کے پورٹ فولیو کے حوالے سے کوئی تفصیلات درج نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شزا فاطمہ خواجہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان مقرر

قبل ازیں، فہد حسین ڈان اسلام آباد کے 'ریزیڈنٹ ایڈیٹر' کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ وہ ایکسپریس گروپ کے سینئر ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

فہد حسین ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام 'ان فوکس' کے میزبان بھی رہ چکے ہیں۔

نااہلی کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

لوگوں کو ڈپریشن سے بچانے کے لیے انسٹاگرام کا اہم قدم

نااہلی کے جوہڑ میں کھڑے نواز شریف اور عمران خان!