پاکستان

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کراچی کے علاقے جنجل گوٹھ کے قریب دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے چار اہلکار زخمی جبکہ جوابی فائرنگ مٰیں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سندھ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں سول لائن پولیس تھانے کے ایس ایچ او راجا طارق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 45 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان علی، 47 سالہ کانسٹیبل ارشد خان اور 50 سالہ کانسٹیبل محمد عامر اور 46سالہ کانسٹیبل مولا بخش زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 جون کو سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 'انتہائی مطلوب دہشت گرد' کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کے 'انتہائی مطلوب دہشت گرد' کو گرفتار کر لیا

محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے انٹیلی جنس کی اطلاع پر کراچی کے ضلع غربی میں سائٹ ایریا کی نورس چورنگی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ چھاپے کے دوران گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

’جوائے لینڈ‘ پاکستان کی جانب سے ’آسکر‘ کے لیے منتخب

انگلینڈ کا دورہ پاکستان اور قصہ این بوتھم اور ان کی ساس کا