دنیا

بھارت روپے کا دفاع نہیں کر رہا اور اس کی ضرورت بھی نہیں، چیف اقتصادی مشیر

روپیہ اپنا خیال رکھ سکتا ہے، بھارت کو اس دہائی میں تقریباً 7 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرنا چاہیے، وی اننتھا ناگیشورن

بھارت کے چیف اقتصادی مشیر وی اننتھا ناگیشورن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو روپے کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی اقتصادی بنیادیں مضبوط ہیں جو کرنسی کا خیال رکھ سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز' کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وی اننتھا ناگیشورن نے ایک ایونٹ میں کہا کہ میرے خیال میں بھارت روپے کا دفاع نہیں کر رہا، صرف اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ مارکیٹ کی قوتیں اور اقتصادی بنیادی اصول بھارتی روپے کو خاص سمت میں لے جائیں اور ایسا بتدریج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت کے اقتصادی بنیادی اصول ایسے ہیں کہ ہمیں روپے کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے، روپیہ اپنا خیال رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

چیف اقتصادی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو اس دہائی میں تقریباً 7 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرنا چاہیے کیونکہ سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت میں بھی تیزی آئے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پہلے ہی بتا چکی ہے کہ اسے رواں مالی سال میں دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، رواں برس کی سہ ماہی اپریل تا جون میں شرح نمو 13.5 فیصد بڑھی ہے، جو ایک سال میں سب سے تیز اضافہ ہے۔

تاہم اقتصادی ماہرین نے رواں مالی سال کی آنے والی سہ ماہیوں میں کم شرح نمو کا امکان ظاہر کیا ہے کیونکہ شرح سود میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

چیف اقتصادی مشیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے شرح نمو میں 6 فیصد اضافے کا رجحان ظاہر کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے رواں مالی سال اور اس دہائی میں باآسانی شرح نمو 7 فیصد سالانہ ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 فیصد کو بہت آسانی سے حاصل ہونے والی شرح نمو کے طور پر دیکھ رہا ہوں، اس میں کیپیکس (سرمایہ کے اخراجات) کے پول سے آنے والے 0.5 فیصد کا اضافہ کرنے کے ساتھ مزید 0.5 فیصد شرح نمو ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر سے آئے گی، جسے ہم نے بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹر مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اننتھا ناگیشورن کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے اخراجات اسی طرح ہوں گے جس کا مشاہدہ ہم نے 2006 سے 2012 میں کیا تھا، یہ شرح نمو میں اضافے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لاپتا شہری کو کل پیش نہ کیا گیا تو خفیہ اداروں کے حکام کو طلب کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ

جلال آل نے سندھ کے سیلاب متاثرین بچوں سے ترکیہ زندہ باد کے نعرے لگوادیے

وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کریں گے، موسمیاتی تبدیلی ایجنڈے میں شامل