پاکستان

وزیراعظم اور کابینہ کی نااہلی کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے، رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ پیر کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل عمل ہونے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔

لہٰذا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو اس درخواست کو بطور اعتراض کیس سنیں گے اور پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراض کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

مذکورہ درخواست پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس اور ایڈووکیٹ حسن خان نیازی نے مشترکہ طور پر دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور ایک سرکاری دورے کے دوران اپنے بیٹے سلیمان شہباز اور بھتیجے حسین نواز کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اجازت دے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملنے لندن گئے جو کہ دونوں اشتہاری مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم، ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان نے ‘آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923’ کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں عدالت سے جواب دہندگان کو نااہل قرار دینے اور پولیس کو وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف، حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو عدالت طلب

ٹیکس فراڈ کیس میں شکیرا کو 8 سال جیل بھیجنے کا مطالبہ

امریکا، پاکستان طالبان پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دینے کیلئے زور دے رہے ہیں، انٹونی بلنکن